ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کے سینٹ جوسف ہائی اسکول میں پکوان گیس کی سیفٹی نمائش کا اہتمام

کاروار کے سینٹ جوسف ہائی اسکول میں پکوان گیس کی سیفٹی نمائش کا اہتمام

Tue, 02 Jul 2019 19:59:55    S.O. News Service

کاروار:2؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) کاروار کے سینٹ جوسف ہائی اسکول میں گیس سیف انڈیا دھارواڑ کی جانب سے پکوان گیس کا استعمال اور تحفظاتی طریقہ کار کے متعلق ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔

کاروار کی سماجی کارکن شریمتی انو کلسا نے نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد طلبا سے کہاکہ اسکولی بچوں سے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کے لئے مختلف زاویوں سے بھی علم حاصل کریں اور اپنے تحفظ کے لئے بھی فن سیکھنے کی بات کہی۔ کلور ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر ابراہیم کلور نے کہاکہ ہرکام  کے لئے ایمانداری ، دیانتداری سے انجام دیں تو کامیابی یقینی ہوگی۔ اسکول کے صدر مدرس فادر جان ولسن نے صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اترکنڑا ضلع میں پکوان گیس استعمال اور تحفظاتی طریقہ کار کے متعلق مخWhatsApp_Image_2019-06-30_at_9_22_05_AM.jpegتلف اداروں اور اسوسی ایشن کی طرف سےبیداری مہم منائی جانےپر ستائش کی۔ بھومیکا اور ساتھیوں نے پرارتھناکی۔ فادر ولیٹ نے استقبال کیا تو ڈاکٹر وسنت باندیکر نےافتتاحی کلمات پیش کئے اور نظامت کی۔ ڈائس پر نذیر شیخ اور انیل مڈیوال موجود تھے۔ گیس سیف انڈیا دھارواڑ کی طرف سے شری بھرت اور رتنا کر نے پکوان گیس کے استعمال اور تحفظاتی طریقہ کار کے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی اور حادثات سے بچنے کی تدابیر بتائے اور حالیہ دنوں میں سائنسدانوں کی نئی تحقیق سیفٹی ڈوائس کس طرح کام کرتی ہے اس کی نمائش پیش کی ۔ آخر میں استاد گاڈوین نے شکریہ ادا کیا۔ اسکول کے استاد انیل مڈیوال نے تعاون کیا۔

 


Share: